وہابی اور چاروں امام کی تقلید!
وہابی اور چاروں امام کی تقلید! جب میں پیدا ہوا تو نا سمجھ ،نادان تھا ،پھر جیسے جیسے بڑا ہوا سمجھ بوجھ میں اضافہ ہواجب میں دس سال کا ہوا تو مجھے اس بات کی تلقین کی گئی کہ مجھ پر پانچ وقت کی نماز فرض کی گئی ہے میں اور بڑا ہوا تو دھیرے دھیرے اور باتیں سمجھ میں آنے لگی ۔میں نے قرآن پڑھنا شروع کیا حدیث بھی پڑھنے لگا اب تک کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہوا۔جب میں پڑھائی کے میدان میں ایک زینہ اور پار کیا تو " فقہ" سے آمنا سامنا ہوا ، میں نے دیکھا کہ اس کتاب کے اندر بہت سارے مسائل درج ہیں ، اور بارہاں ہم نے یہ عبارت پڑھی کہ یہ امام ابوحنیفہ کا قول ہے، یہ امام مالک کا قول ہے ، یہ امام شافعی کا وقول ہے ، یہ امام احمد بن حمبل کا قول ہے، یہ فلاں اور فلاں کا قول ہے پھر جب میرا سامنا معاشرے سے ہوا تو مجھے ایک نئی بات سننے کو ملی جوبات نہ تو قرآن وحدیث میں میں نے پڑھی تھی اور ناہی میرے مطالعہ میں یہ بات کبھی گزری، وہ یہ کہ چاروں اماموں میں سے ک سی ایک کی تقلید کرنا ضروری ہے۔ پھر مجھے خیال آیا کہ میں ایک گنہگار ...