Posts

Showing posts with the label مضمون

نوجوانوں کا جوش!

Image
نوجوانوں کاجوش! انسان کی زندگی میں یوں تو کئی مراحل آتے ہیں ۔ جیسے بچپن، لڑکپن، جوانی، بوڑھاپا، لیکن انسان کی زندگی میں ایک ایسا مرحلہ بھی آتا ہے کہ جب ایک بچہ اپنے بچپن و لڑکپن سے تجاوز کرکے جوانی کی دہلیز پر قدم رکھنے والا ہوتا ہے، اور   شاید یہی مرحلہ انسان کا سب سے حسین ہونے کے ساتھ ساتھ سب سے خطرناک بھی ہوتا ہے۔  جسے ہم "نوجوانی" کہتے ہیں۔ کیونکہ اس مرحلہ میں انسان کے پا س بہت زیادہ جوش، جذبہ، امنگ اور طاقت ہوتی ہے مگر سمجھ بوجھ میں کافی کمی ہوتی ہے۔ لیکن   اگر اس مرحلہ میں کوئی رہنما مل جائے جو اپنی رہنمائی   سے اچھی تربیت دے سکے تو یہی نوجوان اپنی کامیابی سے آسمان کی بلندیوں کو چھو لیتا ہے، بلکہ انقلاب تک برپا کردیتا ہے۔ مگر اگر یہ رہنمائی نہ پاسکے تو یاتو وہ اس دنیا کی بھیڑ میں اپنا مقام اپنا نام ونشان کھو دیتا ہے، یا پھر برائی کے اعلیٰ مقا م   تک پہونچ جاتاہے۔ الغرض! نوجوانوں میں وہ جوش وجذبہ ہوتا ہے کہ یہ کسی بھی تخت وتاج کو ہلا کر رکھ دے مگر بڑوں کی رہنمائی کے بنا نہیں۔ سچ ہے کہ نوجوانوں کو ضرورت ہے بزرگوں کی، میری یہی گزارش ہے بزرگوں سے کہ آپ ہمیشہ ن...

وہابی اور چاروں امام کی تقلید!

وہابی اور چاروں امام کی تقلید! جب میں پیدا ہوا  تو نا سمجھ ،نادان تھا ،پھر جیسے جیسے بڑا ہوا  سمجھ بوجھ میں اضافہ ہواجب میں دس سال کا ہوا تو مجھے  اس بات کی تلقین کی گئی کہ مجھ پر پانچ وقت کی نماز فرض کی گئی ہے میں  اور بڑا ہوا تو دھیرے دھیرے اور باتیں سمجھ میں آنے لگی ۔میں   نے قرآن پڑھنا شروع کیا حدیث بھی پڑھنے لگا اب تک کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہوا۔جب میں پڑھائی کے میدان میں ایک زینہ اور پار کیا تو   " فقہ"  سے آمنا سامنا ہوا  ،  میں نے دیکھا کہ اس کتاب کے اندر بہت سارے مسائل درج ہیں  ، اور بارہاں ہم نے یہ عبارت پڑھی کہ یہ امام ابوحنیفہ کا قول ہے، یہ امام مالک کا قول ہے ، یہ امام شافعی کا وقول ہے ، یہ امام احمد بن حمبل کا قول ہے، یہ فلاں اور فلاں کا قول ہے پھر جب  میرا سامنا معاشرے سے ہوا  تو مجھے ایک نئی بات سننے کو ملی جوبات نہ تو قرآن وحدیث میں میں نے پڑھی تھی  اور ناہی میرے مطالعہ میں یہ بات کبھی گزری، وہ یہ کہ چاروں اماموں میں سے ک سی ایک کی تقلید کرنا ضروری ہے۔ پھر مجھے خیال آیا کہ میں ایک گنہگار ...