نوجوانوں کا جوش!
نوجوانوں
کاجوش!
انسان کی زندگی میں یوں تو کئی مراحل آتے ہیں ۔ جیسے بچپن،
لڑکپن، جوانی، بوڑھاپا، لیکن انسان کی
زندگی میں ایک ایسا مرحلہ بھی آتا ہے کہ جب ایک بچہ اپنے بچپن و لڑکپن سے تجاوز
کرکے جوانی کی دہلیز پر قدم رکھنے والا ہوتا ہے، اور
شاید یہی مرحلہ انسان کا سب سے حسین ہونے کے ساتھ ساتھ سب سے خطرناک بھی
ہوتا ہے۔ جسے ہم "نوجوانی" کہتے ہیں۔
کیونکہ اس مرحلہ میں انسان کے پا س بہت زیادہ جوش، جذبہ، امنگ
اور طاقت ہوتی ہے مگر سمجھ بوجھ میں کافی کمی ہوتی ہے۔
لیکن اگر اس
مرحلہ میں کوئی رہنما مل جائے جو اپنی رہنمائی
سے اچھی تربیت دے سکے تو یہی نوجوان اپنی کامیابی سے آسمان کی بلندیوں کو
چھو لیتا ہے، بلکہ انقلاب تک برپا کردیتا ہے۔
مگر اگر یہ رہنمائی نہ پاسکے تو یاتو وہ اس دنیا کی بھیڑ
میں اپنا مقام اپنا نام ونشان کھو دیتا ہے، یا پھر برائی کے اعلیٰ مقا م تک پہونچ جاتاہے۔
الغرض! نوجوانوں میں وہ جوش وجذبہ ہوتا ہے کہ یہ کسی
بھی تخت وتاج کو ہلا کر رکھ دے مگر بڑوں کی رہنمائی کے بنا نہیں۔ سچ ہے کہ نوجوانوں
کو ضرورت ہے بزرگوں کی،
میری یہی گزارش ہے بزرگوں سے کہ آپ ہمیشہ نوجوانوں کی
رہنمائی کرتے رہیں،اور نوجوانوں سے یہ کہونگا کہ ہمیشہ بڑوں کی رہنمائی حاصل کریں۔
٭٭٭********٭٭٭
اب ہمارے بلڈنگ کے بچوں کو ہی لے لیجئے ۔۔۔!
ہمارے بلڈنگ کے اطراف میں بہت سارے کھاس پھوس اگے ہوئے
تھے اس وجہ سے اکثر سانپ نکلا کرتاتھا۔
ایک دن بلڈوزر کے ذریعے ان جگہوں کوصاف کر دیا گیا۔ صاف ہوجانے
کے بعد جب میں نے اس جگہ کو دیکھا تو خیال آیا کہ یہاں ایک والی بال کا اچھا
گراونڈ بنایا جاسکتا ہے۔
![]() |
| گراونڈ کی شروعات کا ایک منظر |
گراونڈ بنا کر ہی بس نہیں ہوا بلکہ ایک دن وہ لوگ مجھ سے کہنے لگے سعود بھائی ہماری ٹیم کیلئے ٹیشرٹ سلوانا ہے، میں نے یونہی ہامی بھردی، مجھے لگا بول رہے ہیں سو بول رہے ہیں۔ پھر ایک روز مغرب کی نماز کے بعد میرے پاس فون آیا،……کہنے لگے :سعود بھائی سیما ہوٹل پہ آیئے چائے پینے کیلئے اور ایک میٹنگ کرنی ہے۔
اسپورٹ ٹی-شرٹ میٹنگ |
اب سارے بچے ٹی شرٹ پہن کر کھیلنے جاتے ہیں۔
کبھی کبھی سوچتا ہوں……… کہ واقعی …… ان نوجوانوں میں ایک عجیب سا جوش ہوتا ہے ،اگر یہ کچھ کرنے پہ آتے ہیں تو آن کے آن میں زمانہ کو بدل دیتے ہیں۔۔۔۔
x
